Death Poetry in Urdu-Death Quotes
Updated: 2 May 2024
302
Are you searching for Death poetry in Urdu to express the grief of losing a sibling?
Look no further! This collection features touching sad death quotes that capture this unique bond’s depth. Read and share these Mout Shayari to find comfort and remember the love that remains.
Death Poetry in Urdu
Here, we have collected sad death poetry in Urdu that will resonate in your heart.
چھوڑ کے مال و دولت ساری دنیا میں اپنی
خالی ہاتھ گزر جاتے ہیں کیسے کیسے لوگ
کہ انسان اس دنیا میں خالی ہاتھ آیا ہے اور خالی ہاتھ ہی واپس جائے گا
زندگی ہے اپنے قبضے میں نہ اپنے بس میں موت
آدمی مجبور ہے اور کس قدر مجبور ہے
کہ ہم زندگی اور موت کے سامنے بے بس ہیں۔ ہم اپنی زندگیوں پر کچھ حد تک تو کنٹرول رکھ سکتے ہیں، لیکن ہم اپنی عمر یا موت کے حالات کا فیصلہ نہیں کر سکتے
یہ ہجرتیں ہیں زمین و زماں سے آگے کی
جو جا چکا ہے اسے لوٹ کر نہیں آنا
کہ زندگی کے سفر میں جو لمحہ گزر چکا ہے وہ لمحہ دوبارہ ہاتھ نہیں آ سکتا
لوگ اچھے ہیں بہت دل میں اتر جاتے ہیں
اک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں
کہ اس دنیا میں بہت سے اچھے لوگ ہے مگر خامی یہ ہے کے وہ ہمیں جلدی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں
Mout Shayari urdu
The one who left this world is never going to return but we can reduce our sadness through these Mout Shayari in Urdu.
جنہیں اب گردش افلاک پیدا کر نہیں سکتی
کچھ ایسی ہستیاں بھی دفن ہیں گور غریباں میں
کہ ہمیں چھوڑ جانے والوں میں سے کچھ لوگ اتنےعظیم ہیں کہ انہیں دوبارہ پیدا نہیں کیا جا سکتا
بہت دنوں سے نہیں اپنے درمیان وہ شخص
اداس کر کے ہمیں چل دیا کہاں وہ شخص
کہ وہ شخص جو محفل کی رونق ہوا کرتا تھا اس دنیا فانی کو چھوڑ کر ہمیں اداس کر گیا ہے
میرے مرنے کے بعد لکھنا
کیسے برباد ہوئی میری جوانی لکھنا
کہ میرے جانے کے بعد لوگوں کو میری زندگی کا قصہ سنانا کہ کیسے میں نے اپنی جوانی میں کیسے دکھ جھیلے ہیں
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہم سو گئے داستاں کہتے کہتے
کہ کیسے ہنستے بستے لوگ اس دنیا کو ویران کر جاتے ہیں
رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی
کہ لوگ اپنوں سے جدا ہوجاتے ہیں لیکن تمہاری جدائی سب سے الگ تھی
Death poetry for friend in urdu
تم مجھ سے بہت دور ہو گئے ہو دوست یہ کیسی جدائی ہے۔
ہم نے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا تھا، یہ کیسی بے وفائی ہے
Death Poetry in urdu 2 lines text
Here we compiled best death poetry in urdu 2 lines to send and express condolences via text massege .
اب نہیں لوٹ کے آنے والا
گھر کھلا چھوڑ کے جانے والا
چھوڑ کے مال و دولت ساری دنیا میں اپنی خالی ہاتھ گزر جاتے ہیں کیسے کیسے لوگ
اٹھ گئی ہیں سامنے سے کیسی کیسی صورتیں
رویئے کس کے لیے کس کس کا ماتم کیجئے
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
ورنہ دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزه نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
نہ جانے کون سی دنیا ہے چاند کے آگے
جو ایک بار گیا لوٹ کر نہیں آیا
اس بستی میں کیوں جاؤں
اب کون وہاں ہے میرا
میرے لیے تو مر ہی گئے
سارے کے سارے لوگ
Death quotes in Urdu
In this part we collected Urdu Death quotes sp read and share on social media to tell that world is mortal & everyone must die.
لائی حیات آئے قضا لے چلی
چلے اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
میری نماز جنازہ پڑھی ہے غیروں نے مرے تھے
جن کے لیے وہ وضو کرتے رہے
موت سے کس کو رستگاری ہے
آج وہ کل ہماری باری ہے
ساری خوشیاں ملا کر دیکھی ہیں
پر تیرے جانے کا غم زیادہ ہے
چھوڑ کے مال و دولت ساری دنیا میں اپنی
خالی ہاتھ گزر جاتے ہیں کیسے کیسے لوگ
ﺑﭽﮭﮍﺍ کچھ ﺍﺱ ﺍﺩﺍ ﺳﮯ ﮐﮧ ﺭُﺕ ﮨﯽ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﯽ
ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﺳﺎﺭﮮ ﺷﮩﺮ ﮐﻮ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﮐﺮﮔﯿﺎ
Death condolence message in urdu
وے صورتیں الہی کس ملک بستیاں ہیں
اب دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستیاں ہیں
لوگ اچھے ہیں بہت دل میں اتر جاتے ہیں
اک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں
Conclusion
In Summary, Poetry about death can be a strong way to express emotions for a person Which is not more in this world.
While Death quotes in Urdu remind Every human has tasted death and it reminds us that we too have to leave this world one day. Thanks for reading.
Please Write Your Comments